چودھری توصیف کی راجہ ظفر الحق کے ساتھ ملاقات،نوازشریف کی خیریت دریافت کی

چودھری توصیف کی راجہ ظفر الحق کے ساتھ ملاقات،نوازشریف کی خیریت دریافت کی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق صدر تحریک تبدیلی نظام پاکستان پارٹی چودھری توصیف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابقہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے حوالے پر معاملات دریافت کرنے کے ساتھ ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ ظفر الحق نے میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے حوالے سے کہا کہ میاں نواز شریف کی حالت بہت خراب ہے، نواز شریف کی بیماری کی بھی بڑی حد تک موجودہ حکومت ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تمام پارٹی کارکنان ہر وقت نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ چودھری توصیف راجہ ظفر الحق کے ہمراہ نواز شریف کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے۔

ملاقات

مزید : میٹروپولیٹن 1