رہبر کمیٹی والے خفت مٹانے کیلئے قوم کو گمراہ نہ کریں،میا ں جاوید

رہبر کمیٹی والے خفت مٹانے کیلئے قوم کو گمراہ نہ کریں،میا ں جاوید

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفت مٹانے کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ علی بابا بھاگ گیا، اس کے سہولت کار الیکشن کمیشن کے سامنے جمع ہیں۔ نیب کے سارے مطلوب افراد الیکشن کمیشن کے سامنے چیخ پکار کر رہے ہیں۔ جو جتنا بڑا چور ہے، اتنی ہی بلند آواز میں چیخ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مایوس اور جماعت سے باہر پھینکے گئے شخص نے قوم کا وقت ضائع کرنے کیلئے فارن فنڈنگ کا ڈرامہ رچایا۔ ن لیگ نے سپریم کورٹ میں اسی نوعیت کی کوشش کی اور بری طرح ناکام رہی۔ تحریک انصاف ملک میں پولیٹیکل فنانس متعارف کروانے والی پہلی جماعت ہے۔

میاں جاوید

مزید : میٹروپولیٹن 1