نوازشریف کی قطری طیارے میں اڑان وزیر اعظم کیلئے سوالیہ نشان ہے،اشرف جلالی

نوازشریف کی قطری طیارے میں اڑان وزیر اعظم کیلئے سوالیہ نشان ہے،اشرف جلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قطر کے شاہی طیارے میں اڑان عمران خان کیلئے ہمیشہ سوالیہ نشان رہے گا۔قوم کو یہ بھی دیکھنا چاہیے نواز شریف کے آزاد ہوتے ہی کچھ لوگوں کا آزادی مارچ آزادی دھرنوں کے چراغ گل ہو گئے ہیں کشمیر کاز کو دفن کرنے کے بعد وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر ہی فضل الرحمن کا بیٹھ جانا سمجھنے کیلئے کافی ہے کہ فضل الرحمن کے پیچھے کون ہے۔یہ حقیقت ذہن میں رکھنی چاہیے بیماری کا تو علاج ہو سکتا ہے مگر اللہ تعالی کی پکڑ سے کوئی چھڑا نہیں سکتا۔

اشرف جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1