حکمران کشمیر کی آزاد ی کیلئے عملی اقدامات کریں،قاری زوار بہادر

حکمران کشمیر کی آزاد ی کیلئے عملی اقدامات کریں،قاری زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام سوئے آصل فیروز پور روڈ پر کشمیر کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر، مولانا محمد سلیم اعوان،سجاد حیات رضوی نے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہاکہ حکمرا ن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں کشمیر ی عوام کو ظلم سے نجات کے لئے جہا د کا اعلان کیا جا ئے کہ بھارت کو سبق سکھانے اور کشمیر کوآزاد کروانے کا واحدراستہ صرف جہاد ہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اقوام عالم اور بلخصوص عالم اسلام کے حکمرانوں کے لئے تمانچہ اور ان کی خاموشی کو بے غیر تی اور بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے بزدل حکمرانوں کے خلاف بھی پاکستانی عوام کو تحریک چلانی چاہئے تاکہ ان ظالم، بے غیرت اور بزدل نام نہاد اسلامی حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ۔

زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 1