بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تعلیم عام کی جائے،ذکر اللہ مجاہد

  بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تعلیم عام کی جائے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سے معاشرتی تفریق، صوبائی تعصب، بے جا نمود و نمائش اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے تو تعلیم کو عام کرنا ہوگا اورفوری طور پر اردو زبان کا نفاذ کرنا ہوگا ہمارا یہ قومی المیہ ہے کہ ہم انگریز ی زبان سے مرعوب ہو کر اردو زبان کی افادیت سے بے شعور ہیں۔حکمرانوں کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے قوم غلامانہ زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔حکمران قومی زبان اُردو کی ترقی و ترویج کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے قومی زبان اردو کے نفاذ کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ادارہ معرف اسلامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انور گوندل، پروفیسر رضوان الحق، حامد انوار،چوہدری نصیر احمد ایڈووکیٹ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی قومی زبان کو اہمیت دی مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے اس طرف توجہ نہیں دی جس کا نقصان ملک و قوم کو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زبان کی ترویج عام آدمی کو تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جہاں تک قومی زبان کے نفاذ پر عملدرآمد کا تعلق ہے وہاں حکومت کی ناقص پالیسیاں اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
ذکر اللہ مجاہد