موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکتے،چودھری اسلم گل

      موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکتے،چودھری اسلم گل

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری محمد اسلم گل اور زونل صدر صداقت شیروانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکتے کیونکہ ان میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں۔ پہلے انہوں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے اس اضافے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گاجس سے عوام کی روز مرہ کی زندگی اور بجٹ مشکل میں پڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر ہو نہیں رہی گیس پانی بجلی غائب ہے مہنگائی آپے سے باہر ہے،غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے،حکومت کے پاس اپوزیشن کودیوار کے ساتھ لگانے اور ان کیخلاف مقدمات بنانے کے علاوہ کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1