جماعت اسلامی پی پی160کے زیراہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس

  جماعت اسلامی پی پی160کے زیراہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام وحدت کالونی میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس کا آغاز قاری نواز کی تلاوت سے ہوا۔حافظ عاصم چغتائی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے معاملہ پر قوم نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔نبیؐ نے سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی۔ا حمد سلمان بلوچ نے کہا کہ نبیؐ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک معیار زندگی ہیں۔سیرت النبی ؐکانفرنس سے امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، پی پی160 کے امیر احمد سلمان بلوچ‘اعجاز احمد عالم، اشفاق چغتائی، اشتیاق گجر، عمر یونس، اسلم شاہین، احمد عمیر رانا، عمر رفیق، میاں اشرف، میاں ریاض و دیگر نے شرکت کی۔

کانفرنس

مزید : میٹروپولیٹن 1