ایرانی ٹماٹر آنے سے قیمتوں میں کمی کی امید ہے،اعجاز چوہدری

  ایرانی ٹماٹر آنے سے قیمتوں میں کمی کی امید ہے،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی راوی روڈ لاہور کے صدر محمد اعجاز چوہدر ی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ہونے والی بے موسمی بارش سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس کے باعث اس وقت ٹماٹر کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آگیا ہے اس لئے امید ہے کہ قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو گی،مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کے باعث بھی سینکڑوں کنٹینرز راستے میں پھسے رہنے سے ہزاروں ٹن ٹماٹر خراب ہو گیا ہے لیکن کیونکہ اب راستے کھل گئے ہیں تو امید ہے کہ ٹماٹر کی مسلسل ترسیل سے ریٹ بھی دن بدن کم ہو گا۔
اعجاز چوہدری