حکومت نے صحت کے شعبہ کو سب سے زیادہ بجٹ دیا،یاسمین راشد

حکومت نے صحت کے شعبہ کو سب سے زیادہ بجٹ دیا،یاسمین راشد

  



لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے نیپامیں سینئرافسران کو لیکچر دیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے سینئر افسران کو پنجاب کے صحت کے شعبہ کے اہداف، درپیش چیلنجزاورحل کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ حکومت نے صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبہ کوسب سے زیادہ بجٹ دیا۔ انہوں نے کہاکہ حالات کوبہترکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھاناہوں گے۔ صحت مندماں ہی صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے۔ طب کی دنیامیں جدت کے مطابق سہولیات پیداکرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے۔ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ کسی بھی معاشرہ میں صحت کے شعبے کابراہ راست تعلق عوام کے ساتھ ہوتاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اہداف کوہرقیمت پرحاصل کرناہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کوپہلی باراپ گریڈ کیاجارہاہے۔ خاندانی منصوبہ بندی ملکی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ دسمبرسے سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاآغازکیاجارہاہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی نشوونماء بارے آگاہی پیداکرنے کیلئے مؤثرمہم چلائی جائے گی۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء سے متاثرہ بچوں کیلئے تمام ترطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وبائی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کوپیشنٹ سیفٹی پروگرام کی کامیابی کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی بے حدکمی کاسامناتھا۔موجودہ نرسنگ کالجزکواپ گریڈاورتعدادبڑھائی جارہی ہے۔ٹیکنالوجسٹس کے علاوہ ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ سیکٹرسٹریٹیجی 2019-2028 کے اہداف کوحاصل کریں گے اور شعبہ صحت میں اصلاحات لاکربہتری لارہے ہیں۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ گیم چینجرثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہربارشعبہ صحت کوجان بوجھ کرنظراندازکیاگیا۔ عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں ڈاکٹرزکی پہلی بار ریکارڈتنخواہیں بڑھائی گئیں۔ بدعنوانی سے پاک معاشرہ ہی ترقی پاسکتاہے۔

یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1