وزیر اعظم بار بار ماضی کا ذکر کر کے وقت ضائع کر رہے ہیں،بیلم حسنین

وزیر اعظم بار بار ماضی کا ذکر کر کے وقت ضائع کر رہے ہیں،بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وزیراعظم بار بار ماضی کا ذکر کرکے وقت ضائع کررہے ہیں۔ وزیراعظم مہنگائی کو کنٹرول کریں۔ نوجوانوں کو نوکریاں دینے پر توجہ نہیں کر رہے جو قوم کے ساتھ ظلم ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آج ملک میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہے اور ریکارڈ بے روزگاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے منشور میں نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ تھا جو ڈیڑھ سال ہوگئے پورا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو صرف ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔ بیگم بیلم حسنین نے مطالبہ کیا کہ حکومت بیمار قیدیوں کو بھی ہسپتالوں میں داخل کروائیں اور ان کا علاج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جب انتخابی منشور آیا ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ نوکریاں پیپلزپارٹی کی حکومتوں میں دی گئیں جن کے مقدمات میں راجہ پرویز اشرف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ابتری کی طرف ہے ہم ترقی چاہتے ہیں وزیراعظم اپوزیشن کو اعتماد میں لے اور قومی ایشوز پر کام کریں۔

بیلم حسنین

مزید : میٹروپولیٹن 1