الخدمت فاؤنڈیشن رضاکار پروگرام کے تحت یوتھ گیدرنگ کا افتتاح

الخدمت فاؤنڈیشن رضاکار پروگرام کے تحت یوتھ گیدرنگ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد،جنرل مینجر ماس میڈیا ڈیپارٹمنٹ عمیر ادریس، سینئر مینجر شعیب احمد ہاشمی،انچارج الخدمت رضاکار پروگرام سعد مرتضیٰ اورمختلف یوتھ سوسائیٹیز کے ممبران سمیت لاہور کی مختلف جامعات سے الخدمت یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیتا کاٹ کر تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کا افتتاح کیا۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے وولنٹیرمینجمنٹ پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال 14 دسمبرکو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی۔