جمعہ کے روز ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں،گل مرزا

    جمعہ کے روز ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں،گل مرزا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ آج جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی،خوشحالی،امن و آشتی کیلئے خصوصی دعا کرنی چاہئے تاکہ پاکستان اس وقت جن مشکلات کا شکار ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت لامتناہی سے ختم ہو سکیں انہوں نے مزید کہا پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کا پلیٹ فارم ان پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو چائنہ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں یا مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ چین دنیا کی سب سے بڑی تجارتی منڈی کا روپ دھار چکی ہے اور کیونکہ پاکستان کے چین کے ساتھ گہرے دوستانہ مراسم ہیں اس لئے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی اس منڈی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

گل مرزا

مزید : میٹروپولیٹن 1