فیروز والہ میں 35بجلی چور پکڑے گئے،13لاکھ سے زائد ریکوری

فیروز والہ میں 35بجلی چور پکڑے گئے،13لاکھ سے زائد ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیروزوالہ (نامہ نگار)سب ڈویژن واپڈاجیا موسیٰ نے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے 35 افراد کو پکڑ لیا ایک لاکھ پچاس ہزار یونٹ کی بجلی چوری پکڑ لی واپڈا کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر ایکسین واپڈا راوی روڈ فواد خالد کی نگرانی میں سب ڈویژن واپڈا جیاموسیٰ کے ایس ڈی اومحمد اجمل شادنے ٹیم کے ارکان چیئرمین سخی سلطان احمد، لائن سپریڈنٹ خرم شہزاد اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار ے ایس ڈی او واپڈا محمد اجمل شاد نے بتایا کہ اس مہم کے دوران تیرہ لاکھ ریکوری بھی کی گئی ہے۔ واپڈ ا حکام کی رپورٹ پر پولیس نے بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔