محکمہ جنگلی حیات کے افسران کوقانون پر عملدآمد یقینی بنانے کی ہدایت

  محکمہ جنگلی حیات کے افسران کوقانون پر عملدآمد یقینی بنانے کی ہدایت

  



لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے شکاریوں کے دوران شکار جیپ اور دیگر گاڑیوں کے استعمال کانوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کے ریجنل افسران کو وائلڈلائف ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہیڈ آفس سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھرمیں شکار کیلئے کھولی گئی تحصیلوں اور ریزروایریاز میں شکار کیلئے جیپ اور دیگر گاڑیوں کااستعمال ممنوع اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔تمام ریجنل افسران اپنے متعلقہ علاقوں میں دوران شکار جیپ اور دیگر گاڑیوں کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں ناصرف شکاری بلکہ متعلقہ افسر کو بھی قصوروار سمجھتے ہوئے اس کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جنگلی حیات

مزید : میٹروپولیٹن 1