حکومت ایک ہی سال میں ہر محاذ پر ناکام ہو گئی،سلیم رضا

حکومت ایک ہی سال میں ہر محاذ پر ناکام ہو گئی،سلیم رضا

  



لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ایک ہی سال میں نا اہل حکومت ہر محاذ پرنا کام ثابت ہو چکی،وزیراعظم کی عد لیہ کو متنا زعہ بنانے کی کو شش کو چیف جسٹس نے ناکام بنا دیا،مو جودہ حکمران ملک میں مغل اعظم بادشاہ بننے کی ناکام کو شش کررہے ہیں۔ ایک جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کشمیر اور عوام دونوں کو بھول چکی ہے، تاجروں اساتذہ اور ڈاکٹروں سمیت عوامی احتجاج کا کریڈٹ بھی حکومت کو ہی جاتا ہے، اب تک کوئی عملی قدم اٹھایا نہ لائحہ عمل دیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھی جائے گی، مسلم لیگ ملک کے اندر جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے اور ایسے کسی انتہائی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہو۔

سلیم رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1