پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے استعفیٰ دیدیا

  



لاہور(این این آئی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب صدیقی کے تنظیم سازی کے معاملات پر اختلافات تھے جس کے باعث انہوں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا جسے منظور کر لیا گیا۔ علی رضا وڑائچ کو تحریک انصاف وسطی پنجاب کاجنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

شعیب صدیقی

مزید : صفحہ اول