لاہور میں سموگ کا راج،سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

لاہور میں سموگ کا راج،سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
لاہور میں سموگ کا راج،سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور اور گردو نواح میں سموگ کی صورت حال ایک بار پھر گھمبیر ہوگئی، سموگ کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں آج سکول بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 375 ہوگیا ہے، سموگ کی شدت میں اضافے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ سموگ کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کے بیشتر علاقوں میں حد نگاہ 800 میٹر تک محدود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سموگ نہیں بھارتی علاقے میں فصلوں کے جلنے کا دھواں پھیل رہا ہے تاہم بارش ہونے پر ہی سموگ کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔حکومت پنجاب نے شدیدسموگ کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل میں آج تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔