چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج،مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں

چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج،مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں
چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج،مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں آج سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم صفدر اور یوسف عباس کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوگی۔جج چودھری امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے اور مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے،مریم نواز احتساب عدالت کیلئے پیش ہو گئیں، لیگی وکلا کو روکنے پر پولیس اور وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،جج امیر محمد خان کے روبرو خواتین وکلا نے پولیس کے بدترین رویے کی شکایت کردی،وکلا کاکہناتھاجج صاحب!خواتین نے بہت دھکے کھائے پھر کمرہ عدالت میں آنے دیا گیا۔جج صاحب!آپ کا نام لے کر ہمیں کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روکا جاتا ہے ۔

نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر رکھی ہے جبکہ یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کیمپ جیل سے عدالت پہنچادیاگیا، احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات ہیں۔پولیس نے ایم اے او کالج سے جوڈیشل کمپلیکس کی جانب جانیوالی سڑک کو کنٹینر لگا کر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔لیگی وکلا کو روکنے پر پولیس اور وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،کمرہ عدالت میں وکلا کو جانے سے روکنے کیخلاف لیگی وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہماراپولیس سے کوئی جھگڑا نہیں کمرہ عدالت کا دروازہ کھلوایا جائے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور