عمران خان کا بیمار اور بزرگ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ریاست مدینہ کا حقیقی عکاس ، گورنرسندھ

عمران خان کا بیمار اور بزرگ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ریاست مدینہ کا حقیقی ...
عمران خان کا بیمار اور بزرگ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ریاست مدینہ کا حقیقی عکاس ، گورنرسندھ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کی جانب سے بزرگ اور بیمارقیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے کو ایک عظیم فیصلہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا وزیر اعظم کی جانب سے بیماراور بزرگ شہریوں کورہاکرنےکا فیصلہ ریاست مدینہ کا حقیقی عکاس ہے جہاں سب برابر ہیں۔ایک عظیم فیصلہ۔

ان سے سے قبل وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی بتایاتھا کہ وزیر اعظم نے 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناو¿نے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے، ایک اور قدم ہے ایک ایسے پاکستان کی طرف جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے ناں کہ طاقتور اور دولتمند۔

واضح رہے منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے ملک بھرکی جیلوں میں موجود بیمار اور پینسٹھ سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی فہرست منگوائی تھی۔ وزیرقانون کے مطابق ڈیٹا جمع ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کو رہائی دینی ہے یا ان کی سہولیات کیلئے کوئی اور اقدام اٹھاناہے

مزید : قومی