بنوں میں دھماکہ، دو افراد جان کی بازی ہار گئے

بنوں میں دھماکہ، دو افراد جان کی بازی ہار گئے
بنوں میں دھماکہ، دو افراد جان کی بازی ہار گئے

  



بنوں(ویب ڈیسک) بارودی مواد دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت میکائل اور ذکریا کے نام سے ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ تفتیشی و تحقیقاتی اداروں نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی بلاسٹ کی وجہ سے ہوا تھا۔جاں بحق افراد کی نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی اداروں نے ارد گرد کی ناکہ بندی کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں