چودھری شوگر ملز کیس،مریم نوازکی ریفرنس دائرہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

چودھری شوگر ملز کیس،مریم نوازکی ریفرنس دائرہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی ...
چودھری شوگر ملز کیس،مریم نوازکی ریفرنس دائرہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز نے ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،مریم نواز کی جانب سے درخواست احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے رو برو دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کا ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا،عبدالعلیم خان اورسبطین خان کوبھی استثنیٰ دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکوبھی ریفرنس دائرہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور