کرکٹر محمد حفیظ بھی ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے

کرکٹر محمد حفیظ بھی ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے
کرکٹر محمد حفیظ بھی ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے

  



لاہور (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے اثاثے چھپانے کے معاملے پر قومی ٹیم کے کرکٹر محمد حفیظ نے ایف بی آر سے مہلت مانگ لی۔یاد رہے کہ اثاثوں کی چھان بین کے دوران پاکستان کرکٹرز بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نشانے پر آ گئے تھے۔ ایف بی آر نے قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر محمد کا گزشتہ 5 سالہ آڈٹ کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے بینکوں سے کرکٹر کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے 17 کروڑ سے زائد روپے کے اثاثے ظاہر نہیں کیے،ایف بی آر نے محمد حفیظ سے جواب طلب کر لیا تھا۔ایف بی آر کی طرف سے جواب طلب کیے جانے پر آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹس کا علم نہیں، ہرسال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کراتا ہوں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے 28 نومبر تک مہلت مانگ لی ہے۔

مزید : کھیل