پی آئی ا ے کے پائلٹ نے مہارت سے ایک انجن پر ہی طیارے کو لینڈ کرادیا

پی آئی ا ے کے پائلٹ نے مہارت سے ایک انجن پر ہی طیارے کو لینڈ کرادیا
پی آئی ا ے کے پائلٹ نے مہارت سے ایک انجن پر ہی طیارے کو لینڈ کرادیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی ،پائلٹ نے خراب انجن کو سوئچ آف کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کو اسلام آباد ایئر پورٹ پراتارلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 650 کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی،پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہن اہے کہ پائلٹ نے خراب انجن کو سوئچ آف کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کو اتارا،ترجمان کا کہنا ہے کہ انجن میں کوئی چیز چلی گئی جس سے خرابی پیدا ہوئی ،طیارہ خیریت سے لینڈہواتمام مسافر محفوظ ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور