پولیس گردی تھم نہ سکی، اہلکاروں نے ایک شخص کی جان لے لی

پولیس گردی تھم نہ سکی، اہلکاروں نے ایک شخص کی جان لے لی
پولیس گردی تھم نہ سکی، اہلکاروں نے ایک شخص کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) فریئرہال کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں پولیس گردی کے واقعات تھم نہ سکے۔ فریئرہال کے قریب گِزری پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک کارسوارجاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ نبیل ہوڈ بائے کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں رضا امام زخمی ہوا۔میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی ساوتھ شیرازنذیرنے بتایا واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں سب انسپکٹرعبد الغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اورکانسٹیبل محمد علی شاہ کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اوراہلکاروں کا اسلحہ تحویل میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔