تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، نوجوان رہنما مستعفی

تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، نوجوان رہنما مستعفی
تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، نوجوان رہنما مستعفی

  



لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں اختلافات سنگین نوعیت کی شدت اختیار کر گئے ہیں اور سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے ریجنل صدر اعجاز چوہدری کے ساتھ اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اعجاز چوہدری کی سفارش پر علی امتیاز وڑائچ کو نیا جنرل سیکریٹری تحریک انصاف سینٹرل پنجاب مقررکردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں و رہنماو¿ ں کی مخالفت کے باوجود آزادکشمیر اسمبلی کے رکن دیوان غلام محی الدین کو تحریک انصاف لاہور(ون)کا صدر بنانے کیلیے تنظیمی مفاد اور یکجہتی کو پس پشت ڈال دیاگیا ہے جس کی وجہ سے لاہور میں پی ٹی آئی بدترین تنظیمی افراتفری اورگروپنگ کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور