برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز،آسٹریلیا نے 1وکٹ کے نقصان پر312رنز بنائے

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز،آسٹریلیا نے 1وکٹ کے نقصان پر312رنز بنائے
برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز،آسٹریلیا نے 1وکٹ کے نقصان پر312رنز بنائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی دو میچوں پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کےپہلے میچ  کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اننگزمکمل کرلی۔پہلی اننگرمیں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312رنز بنائے۔ اور اسے پاکستان پر بہتر رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

گابا کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں کینگروزاپنی اننگز کا آغاز انتہائی پراعتماد انداز سے کیا۔ڈیوڈ وارنرنے 265گیندوں پر151رنزبناکرناٹ آوٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ مارنس لیبوشن نے 94گیندوں پر 55رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔.

آسٹریلیا کو پہلا نقصان جو برنز کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 97اسکوروں پر یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہوئے۔باقی کا کھیل کل کھیلا جائے گا۔

پہلے روز گرین شرٹس کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیاتھا۔اور پہلے روز 240پر آل ٹیم آوٹ ہوئی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغازبلے باز اظہر علی اور شان مسعود نے کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 74 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
شان مسعود 27 رنز بنا کر پٹ کمنز کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں اسٹیو سمتھ کو کیچ تھما بیٹھے اور اگلے ہی اوور میں کپتان اظہر علی بھی 39 رنز بنا کر ہیزلووڈ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔
اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد حارث سہیل، بابر اعظم اور افتخار احمد بھی جلد پولین لوٹ گئے۔اظہر علی الیون نے 39 گیندوں پر 3 رنز بنا کر چار وکٹیں گنوائیں۔
یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اور یاسر شاہ کے درمیان اچھی شراکت داری قائم ہوئی۔یاسر شاہ 27 رنز جبکہ اسد شفیق 76 رنز کی بہترین اننگرز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے چار، کمننز نے تین جبکہ ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -