انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہمارے سامنے ہے ،تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر ریمارکس

انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہمارے سامنے ہے ،تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا،چیف جسٹس ...
انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہمارے سامنے ہے ،تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر ریمارکس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہمارے سامنے ہے ،انسانی حقوق کے اہم معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا،عدالت نے وزارت انسانی حقوق کی چاروں صوبوں سے تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی خادم حسین نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ بینائی کا مسئلہ ہے آنکھوںکے علاج کی سہولت دی جائے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہمارے سامنے ہے ،انسانی حقوق کے اہم معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا،عدالت نے وزارت انسانی حقوق کی چاروں صوبوں سے تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد