دھمکیاں،حملے،بریف کیس کی چمک دکھانے والے بھیس بدل کر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے،فردوس عاشق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔سپریم کورٹ پرآپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے۔
آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔احسن صاحب آپ جس مشن ٹوئنٹی ٹوئینٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا۔ عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریزجیت چکے ہیں۔“