سٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان آج کرے گا

سٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان آج کرے گا
سٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان آج کرے گا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مالیاتی پالیسی میں آئندہ دو ماہ کیلئے نئی شرح سود کا اعلان کرے گا۔ گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کی سربراہی میں پالیسی بورڈ کمیٹی کے ڈائریکٹرزکا اجلاس ہوگا مرکزی دفتر میں ہوگا۔

گزشتہ چار ماہ سے پاکستان میں شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد پر ہے، دوماہ قبل پیش کی مانیٹری پالیسی میں بتایا گیا تھا مہنگائی میں کمی کےلئے 24 ماہ تک موجودہ شرح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔سٹیٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا 13.25 فیصد شرح سود سے معاشی حالات بتدریج بہتر ہوں گے اور عالمی شرح سود میں کمی سے ترسیلات بڑھیں گی۔

مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کو آئندہ 24 ماہ میں پانچ سے سات فیصد تک لانا ہے جو اس وقت 11 سے 12 فیصد پر ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح درست ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو شرح سود 6.5 فیصد پر تھا جو بتدریج اضافے سے 13.25 تک پہنچ چکا ہے۔

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی