پنجاب اسمبلی ،حسن مرتضیٰ کی تقریر کے دوران غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر ہنگامہ ،حکومتی ارکان کی واک آﺅٹ کی دھمکی

پنجاب اسمبلی ،حسن مرتضیٰ کی تقریر کے دوران غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کرنے ...
پنجاب اسمبلی ،حسن مرتضیٰ کی تقریر کے دوران غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر ہنگامہ ،حکومتی ارکان کی واک آﺅٹ کی دھمکی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی پر بحث کے دوران حسن مرتضیٰ کی تقریر کے دوران ہنگامہ برپا ہو گیا،پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے بنچوں پر کھڑے ہو کر احتجاج اورشور شراباکیا،وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ ایوان میں انتہائی گھٹیا لفظ استعمال کئے گئے ،معزز رکن کھڑے ہو کر معافی نہیں مانگتے تو حکومتی ارکان واک آﺅٹ کریں گے ،حکومتی خواتین نے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی پر بحث ہوئی ،پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ کی تقریر کے دوران بھنگڑے کا تذکرے پرہنگامہ برپا ہو گیا، حسن مرتضیٰ نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے میں بھنگڑے ڈالے گئے، پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نے کہاکہ ٹماٹر300 روپے پر پہنچ گیاحکومت کچھ نہیں کرپا رہی،تحریک انصاف کے ارکان نازیباالفاظ پر کھڑے ہو گئے ، ڈپٹی سپیکر نے الفاظ کارروائی سے حذف کردیئے،جس پر پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضیٰ نے ارکان سے معذرت کرلی ،ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ رکن نے معذرت کرلی اب ارکان خاموش ہو جائیں ،پی ٹی آئی کی خواتین نے بنچوں پر کھڑے ہو کر احتجاج اورشور شراباکیا۔

وزیرقانون بشارت راجہ نے کہا کہ ایوان میں انتہائی گھٹیا الفاظ استعمال کئے گئے ،معزز رکن کھڑے ہو کر معافی نہیں مانگتے تو حکومتی ارکان واک آﺅٹ کریں گے ،حکومتی خواتین سپیکر ڈائس کے سامنے آگئیں ،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حسن مرتضی نے باضابطہ طور پر معذرت کرلی الفاظ واپس لے لئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور