پبلک اکاونٹس کمیٹی ون کا معاملہ،سپیکرپنجاب اسمبلی نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دےدی

پبلک اکاونٹس کمیٹی ون کا معاملہ،سپیکرپنجاب اسمبلی نے سات رکنی کمیٹی تشکیل ...
پبلک اکاونٹس کمیٹی ون کا معاملہ،سپیکرپنجاب اسمبلی نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دےدی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنمااور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازشریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ دینے کے معاملے پرپیشرفت ہوئی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان کی چیئرمین شپ اور نون لیگی رہنماوں کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کے حوالے مختلف پہلووں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کی سربراہی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی خود کریں گے۔

صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت اور وزیر پراسیکیوشن ظہیرالدین کمیٹی کا حصہ ہو ں گے جبکہ اپوزیشن سے چودھری اقبال، سمیع اللہ خان اورندیم ملک بھی شریک ہوں گے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی باضابطہ تشکیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور