سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست ،اسلام آبادہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر پورے ملک سے تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہمارے سامنے ہے ،انسانی حقوق کے اہم معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا،عدالت نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کی چاروں صوبوں سے تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہا کہ تمام جیلوں میںبیمار قیدیوں کا مکمل ریکارڈاکٹھاکریں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی خادم حسین نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ بینائی کا مسئلہ ہے آنکھوںکے علاج کی سہولت دی جائے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہمارے سامنے ہے ،انسانی حقوق کے اہم معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا،اسلام آباہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے وزارت انسانی حقوق کی چاروں صوبوں سے تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام جیلوں میںبیمار قیدیوں کا مکمل ریکارڈاکٹھاکریں ۔