ٹڈے دل کے معاملے پر ہنگامہ لیکن یہ پاکستان میں مزید کتنا عرصہ رہے گا؟ ایسا انکشاف کہ کئی لوگ حیران پریشان رہ جائیں گے

ٹڈے دل کے معاملے پر ہنگامہ لیکن یہ پاکستان میں مزید کتنا عرصہ رہے گا؟ ایسا ...
ٹڈے دل کے معاملے پر ہنگامہ لیکن یہ پاکستان میں مزید کتنا عرصہ رہے گا؟ ایسا انکشاف کہ کئی لوگ حیران پریشان رہ جائیں گے

  



اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹڈی دل دوسے تین سال تک پاکستان میں رہے گی،سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کمیٹی کا آگاہ کیا کہ ٹڈی دل 30سال بعد آیا ہے ، ٹڈی دل پر جہازوں سے سپرے کیا جائے گا،2020-21میں ٹڈی دل کے حملوں سے بچنے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اور ہم اس کے لئے پہلے سے تیار رہیں گے، کمیٹی نے مقامی طور پر تیار کئے جانے والے ٹریکٹرز کے لئے اسٹینڈرڈ کا تعین کرنے کے لئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور صنعت و پیداوار حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس چیئرمین راو¿ محمد اجمل کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں مقامی طور پر بنائے جانے والے غیر معیاری ٹریکٹرز کے حوالے سے معاملے پر غور کیا گیا،ٹریکٹرز بنانے والی کمپنی کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم ٹریکٹرز بر آمد بھی کرتے ہیں،ہم سب سے سستا ٹریکٹردے رہے ہیں ، ہمارے ٹریکٹر غیر معیاری نہیں ہیں، اگر غیر معیاری ہو تے تو برآمد نہ ہوتے،رکن کمیٹی احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ آج تک ٹریکٹر کے لئے اسٹینڈرڈ کیوں نہیں بنائے گئے،ایک انکوائری کمیٹی بنائی جائے، ہمیں اسٹینڈرڈ والا ٹریکٹر بنا کر دیا جائے، کوئی پالیسی بنائی جائے۔

رکن کمیٹی مخدوم زین حسین قریشی نے کہا کہ اسٹینڈرڈ کا تعین ہونا چاہیئے اور اس پر پالیسی بنانی چاہیئے، اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا معاملہ بھی زیر غور آیا،سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد میں درست دام ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے، جو کہ بڑا اچھا اقدام ہے،چاروں چیف سیکرٹریز کو کہا گیا ہے کہ یہ بڑے شہروں میں شروع کی جائے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکومت کے اندر حکومت کو پیپرا کہتے ہیں،سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ کچھ پیپرا رولز پر نظر ثانی کا پلان ہے،دو لاکھ ٹن گندم پاسکو سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو دے رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ50 کروڑ ماہانہ تنخواہوں کی مد میں دیئے جاتے ہیں، ابھی ادارے میں چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹڈی دل کے حوالے سے آئندہ سال بہت خطرناک ہو گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد