شوہر سے جھگڑا، ماں نے 2 بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر ماردیا

شوہر سے جھگڑا، ماں نے 2 بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر ماردیا
شوہر سے جھگڑا، ماں نے 2 بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر ماردیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) رائے ونڈ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر ماردیا اور گردن پر چھری پھر کر خود کی بھی جان لینے کی کوشش کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 27 سالہ ناہیدہ بی بی اپنے خاوند ناصر سے ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر آ گئی تھی، ناہیدہ بی بی کے سسرالی اسے منانے لاہور آئے ہوئے تھے لیکن ناراض خاتون نے علی الصبح اپنے دونوں بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبودیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے ٹینکی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 4 سالہ احتشام اور 5 سالہ مہروبہ کے نام سے ہوئی جب کہ خاتون نے خود اپنی گردن پر چھری پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔تاہم شور کی آواز سن کر اہلخانہ جاگ گئے اور ناہیدہ بی بی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور