جرمنی میں بھارتی جاسوس میاں بیوی گرفتار لیکن انہیں کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ خبرآگئی

جرمنی میں بھارتی جاسوس میاں بیوی گرفتار لیکن انہیں کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ ...
جرمنی میں بھارتی جاسوس میاں بیوی گرفتار لیکن انہیں کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ خبرآگئی

  



برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔50 سالہ منموہن اور 51 سالہ کنول جیت پر جرمنی میں سکھ اپوزیشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا شبہ ہے۔الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

فرینکفرٹ کے ہائر ریجنل کورٹ میں ’را‘ کے مبینہ ایجنٹوں کیخلاف ٹرائل آج سے شروع کیا گیا ہے۔بھارتی شہری منموہن جرمنی میں بھارتی قونصلیٹ میں تعینات تھا جس نے 2015 میں ’را‘ کے لیے جاسوسی شروع کی جبکہ اس کی اہلیہ کنول جیت نے جولائی 2017 سے یہ کام شروع کیا۔سکھ اپوزیشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی معلومات کے بدلے میں انہیں ’را‘ سے تقریباً 8 ہزار امریکی ڈالر ملے۔خیال رہے کہ جرمنی میں شہریوں کی جاسوسی جاسوسی سنگین جرم ہے۔

مزید : بین الاقوامی