مریم اورنگزیب کا عمران خان پر پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کاالزام

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کاالزام
مریم اورنگزیب کا عمران خان پر پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کاالزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مخالفین کو قید کرکے مقابلوں کا دعویٰ کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نے کہاکرکٹ میں دوسری ٹیم سے مقابلہ کیاجاتا ہے لیکن عمران خان نے دوسری ٹیم کوجیل میں ڈال دیا ہے،سعد رفیق، رانا ثنااللہ،شاہدخاقان عباسی سب قیدمیں ہیں۔انہوں نے کہاعمران خان صاحب کرکٹ کی مثالیں دیتے ہیں لیکن دوسروں کو اپنے ساتھ کھیلنے کاموقع تودیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون کے مطابق سعد رفیق کاتمام بزنس ڈکلیئرڈ ہے،آج تک ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔پروڈکشن آرڈرزکے باوجودسعدرفیق کونہیں لایاجارہا جبکہ رانا ثنا کے پروڈکشن آرڈر ہی جاری نہیں کئے گئے۔ان سمیت کئی لیگی رہنما کئی ماہ سے جیل کاٹ رہے ہیں۔پارلیمنٹیرینز کوبکتربند میں لایاجاتاہے۔

انہوں نے کہا عمران خان میں جرات ہے تو سیاسی مخالفین کو باہر لے آئیں اور مقابلہ کریں۔

مریم نیب پر بھی خوب برسیں کہانیب میں اتنی جرات نہیں ے کہ وہ حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید :

قومی -