"ماضی میں میری معصومیت کاناجائز فائدہ اٹھایا گیا"

"ماضی میں میری معصومیت کاناجائز فائدہ اٹھایا گیا"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ویب ڈیسک) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا کہ ماضی میں میری معصومیت کا ناجائزفائدہ اٹھا یا گیا ، اگر میری جگہ کوئی اور اداکارہ ہوتی تو وہ دلبرداشتہ ہو کر اس انڈسٹری بلکہ ملک کو ہی چھوڑ چکی ہوتی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق میرا نے کہا کہ میرے خلاف جتنی بڑی تعداد میں سازشیں ہوئی ہیں ان کو بیان نہیں کیا جا سکتا ،ماضی میں جو ہونا تھا ہو گیا اب میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہوں۔مجھے آج بھی سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ناجانے کیوں میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں حالانکہ میں نے کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔میرا نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کے ساتھ فائدہ اٹھایا گیا لیکن اب میں اسے دہرانے نہیں دوں گی۔