" اعلیٰ پولیس افسران کہتے ہیں کہ عوام کو فل فرائی اور ہاف فرائی کرو، مگر . . ." نشے میں دھت پولیس اہلکار نے بھانڈا پھوڑ دیا

" اعلیٰ پولیس افسران کہتے ہیں کہ عوام کو فل فرائی اور ہاف فرائی کرو، مگر . . ." ...

  



گھوٹکی (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے نشے میں دھت سب انسپکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کہتے ہیں کہ عوام کو فل اور ہاف فرائی کرو۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس سب انسپکٹر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی، اس دوران نشے میں دھت پولیس افسر نے حالِ دل بھی کہہ ڈالا۔ڈہرکی میں گھوٹکی کے سب انسپکٹر عبدالرشید دایو نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔شہریوں نے پولیس افسر کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی تاہم پہنچنے والی پولیس بے بس دکھائی دی جبکہ پولیس افسر کی گاڑی سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی۔

نشے میں دھت پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس کی نوکری کوئی بے غیرت ہی کرے گا، اعلیٰ پولیس افسران کہتے ہیں کہ عوام کو فل فرائی اور ہاف فرائی کرو، مگر میں ایسا نہیں کرتا، میں ایل یل بی ہوں اور اب وکالت کروں گا۔نشے میں دھت پولیس افسر کبھی خود کو ایس ایچ او اور کبھی اسپیشل برانچ کا آفیسر ظاہر کرتا رہا تاہم ڈہرکی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سب انسپکٹر کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /گھوٹکی