عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ فنڈز بحال کردیا،حماد اظہر کا ٹوئٹ

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ فنڈز بحال کردیا،حماد اظہر کا ٹوئٹ
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ فنڈز بحال کردیا،حماد اظہر کا ٹوئٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہرنے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ فنڈز بحال کردیا،ملکی معیشت کے استحکام کے نتیجے میں بجٹ سپورٹ بحال ہوئی۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ فنڈز بحال کردیا،ملکی معیشت کے استحکام کے نتیجے میں بجٹ سپورٹ بحال ہوئی۔حماد اظہر نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجٹ سپورٹ 2017 میں روک دی تھی،اب عالمی بینک آئندہ سال بجٹ سپورٹ کی مد میں رقم فراہم کرے گا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد