کورٹ رپورٹرز زبردست کام کررہے ہیں ،امید ہے اسی طرح کام کرتے رہیں گے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

کورٹ رپورٹرز زبردست کام کررہے ہیں ،امید ہے اسی طرح کام کرتے رہیں گے،چیف جسٹس ...
کورٹ رپورٹرز زبردست کام کررہے ہیں ،امید ہے اسی طرح کام کرتے رہیں گے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ کورٹ رپورٹرز زبردست کام کررہے ہیں ،امید ہے کورٹ رپورٹرز اسی طرح کام کرتے رہیں گے،کورٹ رپورٹرز انصاف کی فراہمی کے عمل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ساتھی ججز کے ساتھ پریس روم کا دورہ کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے بھی پریس روم کادورہ کیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز نے صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض سے متعلق گفتگو کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کورٹ رپورٹرز زبردست کام کررہے ہیں ،امید ہے کورٹ رپورٹرز اسی طرح کام کرتے رہیں گے،کورٹ رپورٹرز انصاف کی فراہمی کے عمل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد