”میں خوش ہوں کہ باؤلنگ پلان کام کر گیا اور بابراعظم کو۔۔۔“ جوش ہیزل ووڈ نے بابراعظم کی کمزوری بھانپ لی مگر وہ کیا ہے؟ حیران کن بیان دیدیا

”میں خوش ہوں کہ باؤلنگ پلان کام کر گیا اور بابراعظم کو۔۔۔“ جوش ہیزل ووڈ نے ...
”میں خوش ہوں کہ باؤلنگ پلان کام کر گیا اور بابراعظم کو۔۔۔“ جوش ہیزل ووڈ نے بابراعظم کی کمزوری بھانپ لی مگر وہ کیا ہے؟ حیران کن بیان دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی کمزوری بھانپ لی ہے جنہوں نے پانچویں بار پاکستانی بلے باز کا شکار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بابر اعظم نے 11.33 کی اوسط سے 68رنز بنائے تھے اور تین ٹیسٹ میچوں میں 4بار انہیں جوش ہیزل ووڈ نے آﺅٹ کیا، برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز پیسر نے انہیں صرف ایک سکور پر میدان بدر کردیا، جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو باہر جاتی گیند کھیلنے پر مائل کرنے سے کامیابی حاصل ہوئی، میں خوش ہوں کہ باؤلنگ پلان کام کرگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ برسبین میں جاری ہے جہاں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے اور پاکستان کیخلاف 72 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

مزید : کھیل