نچلی ذات کے نوجوان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو اپنی ہی ماں نے زندہ جلا دیا، بھارت سے ایک اور افسوسناک خبرآگئی

نچلی ذات کے نوجوان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو اپنی ہی ماں نے زندہ جلا دیا، ...
نچلی ذات کے نوجوان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو اپنی ہی ماں نے زندہ جلا دیا، بھارت سے ایک اور افسوسناک خبرآگئی

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے اور ایک خاتون نے اپنی بیٹی کو نچلی ذات کے لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش پر زندہ جلا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نہم جماعت کی طالبہ اپنے ہی علاقے میں رہنے والے 22سالہ لڑکے راج کمار سے شادی کرنا چاہتی تھی اور ان کا آنے والے پیر کو شادی کا منصوبہ تھا کیونکہ اس سے ایک روز قبل اتوار کو لڑکی کی عمر 18 سال ہوجانی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نگاپتینام علاقے کے گاﺅں وازہمنگلم کے مضافات میں ایک خاتون نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو ہندوﺅں کی نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے زندہ جلا دیا۔ساتھ ہی خاتون نے خود کو بھی آگ لگالی تاہم وہ زندہ بچ گئیں اور اس کا 80 فیصد جسم جھلس گیا لیکن لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

مزید : بین الاقوامی