ٹائیفائیڈ مہم سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حق نواز شر
عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حق نواز شر نے کہا کہ ٹائیفائیڈ مہم سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے والدین شوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی اطلاعات پر اعتبار نا کریں یہ بات انہوں نے ٹائیفایڈ آگاہی مہم کی نگرانی کے حوالے سے خلیفوں سلیمان راہموں سکول، سیف سکول کھوسہ محلہ،دی اسمارٹ سکول اور برٹش سکول عمرکوٹ اور دیگر سکولوں کے دورے کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے ٹائیفایڈ مہم کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کے بخار کی ویکسین ضلع عمرکوٹ میں 30 نومبر 2019 تک جاری رہے گی جس میں 09ماہ سے15 سال تک کے عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گے، انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ سو فیصدنتایج حاصل کئے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس لیے ہم سب کو بچوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چائیں۔
انہوں نے کہا ٹائیفائیڈ بخار عام ادویات سے ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ٹائیفایڈ کی صورت میں عام ادویات اثر نہیں کرتی ہیں اور ہم سب خوش نصیب ہیں کہ یہ مہم پہلی مرتبہ سندھ حکومت سے تعاون سے سندھ بھر میں شروع کی گی ہے اس لیے ہم سب کو اس مہم سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور کسی بھی منفی پروپیگینڈااور چھوٹی خبروں پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے۔
بعدازا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حق نواز شر نے بریٹش سکول عمرکوٹ میں بچوں کو ٹائیفایڈ سے بچاؤ کی ویکیشن کی، اس موقع پر آپ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر الھداد راٹور، پوکل پرسن پولیو ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو، ڈاکٹر ہیمجی اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے ۔