”ہم حیران ہیں کہ اس باﺅلر کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا“ رکی پونٹنگ اور نتھن لیون نے پاکستانیوں کا غصہ پھر تازہ کر دیا

”ہم حیران ہیں کہ اس باﺅلر کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا“ رکی پونٹنگ اور نتھن ...
”ہم حیران ہیں کہ اس باﺅلر کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا“ رکی پونٹنگ اور نتھن لیون نے پاکستانیوں کا غصہ پھر تازہ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے سپن باﺅلر نتھن لیون اور سابق کپتان رکی پونٹنگ محمد عباس کو حتمی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سپنر نے کہاکہ پلیئنگ الیون میں فاسٹ باﺅلر کا نام نہ دیکھ کر حیرت ہوئی، انہوں نے یواے ای میں کینگروز کیخلاف بہترین باﺅلنگ کی دھاک بٹھائی تھی۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ رمیز راجہ کے مطابق محمد عباس کی پیس میں کمی آئی ہے لیکن وہ کبھی برق رفتار نہیں تھے، برسبین کی کنڈیشنز میں پاکستان ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا سکتا تھا جبکہ ایڈیلیڈ میں بھی وہ زیادہ کامیاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

محمد حفیظ اور اظہر محمود نے بھی سوال اٹھایاکہ کیا محمد عباس کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے؟ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ بھی محمد عباس کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر حیران تھے جبکہ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار بھی کیا کہ آخر انہیں کس وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید : کھیل