اظہر علی اور شان مسعود نے آسٹریلیا میں نئی تاریخ رقم کر دی، حیران کن خبر آ گئی

اظہر علی اور شان مسعود نے آسٹریلیا میں نئی تاریخ رقم کر دی، حیران کن خبر آ گئی
اظہر علی اور شان مسعود نے آسٹریلیا میں نئی تاریخ رقم کر دی، حیران کن خبر آ گئی

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور شان مسعود گابا سٹیڈیم برسبین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور پہلی وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ایشیائی جوڑی بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی اور شان مسعود نے پاکستان ٹیم کو 75 رنز کا آغاز فراہم کیا جو آسٹریلیا میں کسی بھی ایشیائی اوپننگ جوڑی کی جانب سے بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ڈین ایڈگر اور جان رائٹ نے 1980ءمیں وہاں 64رنز جوڑے تھے۔

بھارتی بلے باز شیکھر دھون اور مرلی وجے نے 2014ءمیں 56 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی جبکہ 2011ءمیں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکالم نے 44 رنز کا آغاز فراہم کیا تھا۔ پاکستان کے سعید انور اور محمد وسیم 1999ءمیں 42رنز کی شراکت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید : کھیل