وزیراعظم کے دوست انیل مسرت اب پاکستان میں کیا کام کرنے جارہے ہیں؟ عمران خان نے خود اعلان کردیا

وزیراعظم کے دوست انیل مسرت اب پاکستان میں کیا کام کرنے جارہے ہیں؟ عمران خان ...
وزیراعظم کے دوست انیل مسرت اب پاکستان میں کیا کام کرنے جارہے ہیں؟ عمران خان نے خود اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا سرمایہ دار انیل مسرت سے دوستانہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وہ کرتارپور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب پر بھی پہنچے ہوئے تھے اور اب عمران خان نے بتایا  کہ انیل مسرت میانوالی میں ایک ہسپتال بنانے جارہے ہیں جس کے لیے جگہ بھی خرید لی گئی ۔ 

ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ میانوالی شہر کے بعد نمل یونیورسٹی جارہے ہیں، پہاڑ سے اتریں تو وہاں ایک ہسپتال بنا رہے ہیں جو  سرکاری نہیں ہوگا بلکہ امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی انیل مسرت بنا رہے ہیں، ایسا ہسپتال ہوگا کہ پھر لوگوں کو اسلام آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، علاج میانوالی میں ہی ہوگا۔ 

یاد رہے کہ نمل سے میانوالی کی طرف پہاڑ اتریں تو سب سے پہلے چھبیل اور پھر موسیٰ خیل پڑتا ہے، وزیراعظم کا اشارہ انہی علاقوں کی طرف تھا  اور یہیں انیل مسرت ہسپتال بنانے جارہے  ہیں ، باقی علاقے پھر نمل کی نسبت میانوالی کے زیادہ قریب پڑتے ہیں۔