قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ، کس کس کھلاڑی کو مدعو کیا گیاہے؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ، کس کس کھلاڑی کو مدعو کیا گیاہے؟ ...
قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ، کس کس کھلاڑی کو مدعو کیا گیاہے؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) لاہور میں شروع ہوگا جس میں 28 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والا قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ 25 نومبر(پیر) سے شروع ہوکر 6 ہفتے تک جاری رہے گا جس میں نسیم شاہ، روحیل نذیر اور حیدر علی کو بھی مدعو کیاگیا ہے، کیمپ میں شریک کھلاڑی این سی اے کوچز کی زیرنگرانی تربیت لیں گے اور نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر اور حیدرعلی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمزایشیاکپ کے بعد کیمپ میں شریک ہوں گے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف کھلاڑی بھی میچز کے بعد کیمپ میں شریک ہوں گے، کیمپ کا مقصد آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020ءکی تیاریوں کا آغاز ہے۔
جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ان میں عبدالواحد بنگلزئی، ابو حریرہ، اختر شاہ، عامر علی، عامر خان، عماد بٹ جونیئر، آرش علی خان، حیدر علی، حارث جاوید خان، حسیب اللہ، جہانزیب سلطان، محمد عباس آفریدی، محمد حارث، محمد حریرہ ملک، محمد عرفان خان، محمد جنید، مبشر خان، محمد عامر خان، محمد باسط، محمد مکی، محمد شہزاد، محمد طحہٰ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم، روحیل نذیر، صائم ایوب اور شیراز خان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -