جعلی حکمنانے اور نوٹی فکیشن پر گرفتار کیاگیا،کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عرفان صدیقی

جعلی حکمنانے اور نوٹی فکیشن پر گرفتار کیاگیا،کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں ...
جعلی حکمنانے اور نوٹی فکیشن پر گرفتار کیاگیا،کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عرفان صدیقی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ وہ ان پر درج کئے گئے جھوٹے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ مسئلہ ہے کہ ایک فرد کے ساتھ جو پاکستان کا شہری ہے اور جسے آئین پاکستان حقوق دیتاہے اس کے بنیادی حقوق کو بے دردی سے سلب کیاجائے۔اسے جعلی حکمنامے اور نوٹی فکیشن کی بنیاد پر گرفتار کیاجائے۔

اس کیس کو منطقی انجام تک جانا چاہئے۔جیل میں ڈال کر،آئینی حقوق سلب کرکے آج صرف یہ کہہ دینا کہ کوئی قصور نہیں تھا لہٰذا اب بری کر رہے ہیں،یہ کہہ دینا کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا جج صاحب نے انہیں کہا ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے آپ اپنا حق استعمال کریں۔

مزید : قومی