”نسیم شاہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تو مجھے مشورے دے رہا تھا اور۔۔۔“ اسد شفیق نے میچ کے پہلے روز پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنا دیا

”نسیم شاہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تو مجھے مشورے دے رہا تھا اور۔۔۔“ اسد شفیق نے ...
”نسیم شاہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تو مجھے مشورے دے رہا تھا اور۔۔۔“ اسد شفیق نے میچ کے پہلے روز پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنا دیا

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف 72 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کے اسد شفیق، شان مسعود اور اظہر علی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ محمد رضوان بدقسمت رہے جنہوں نے جارحانہ اننگز کھیلی مگر انہیں نو بال پر آﺅٹ قرار دیدیا گیا۔

اس میچ میں 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ نے مچل سٹارک کی ہیٹ ٹرک بال کا سامنا کیا تاہم اس موقع پر ایک ایسا دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جس سے صرف کریز پر موجود اسد شفیق اور نسیم شاہ ہی واقف تھا لیکن اب اسد شفیق نے شائقین کرکٹ کو بھی اس واقعے کے بارے میں بتا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ جب بیٹنگ کیلئے آئے تو مجھے نصیحت کر رہے تھے۔ وہ بہت زیادہ پراعتماد ہیں اور ایسا بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ وہ ناصرف پراعتماد ہیں بلکہ ایک مضبوط شخصیت بھی ہیں اور یہ خوبی یقینا ان کی باﺅلنگ میں بھی بہت کام آئے گی۔

مزید : کھیل