وہ جانور جو صرف شمالی پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے، یہ مارخور نہیں بلکہ۔۔۔

وہ جانور جو صرف شمالی پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے، یہ مارخور نہیں بلکہ۔۔۔
وہ جانور جو صرف شمالی پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے، یہ مارخور نہیں بلکہ۔۔۔

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مارخور پاکستان کے شمالی علاقوں میں پایا جاتا ہے جو پاکستان کا قومی جانور بھی ہے اور بہت مشہور ہے تاہم شمالی علاقہ جات میں ایک اور بھی ایسا جانور پایا جاتا ہے جس کے متعلق زیادہ لوگ نہیں جانتے۔ اس جانور کا نام گولڈن مرموت ہے، جسے لمبی دم والا مرموت بھی کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں بھی مرموت کی ایک قسم پائی جاتی ہے تاہم وہ بھورا مرموت ہے۔ مرموتوں کی دنیا میں لگ بھگ 15اقسام موجود ہیں تاہم گولڈن مرموت صرف پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہی پایا جاتا ہے۔

ویب سائٹ pakistanhighlands.com کے مطابق گولڈن مرموت عام طور پر 3ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے۔ یہ جانور ایک تیز سیٹی کی آواز نکالتے ہیں اور اس کی یہی آواز ان کے دور موجود ساتھیوں کے درمیان کمیونی کیشن کا کام کرتی ہے۔ خاص طور پر جب ایک جگہ گولڈن مرموت کو کوئی خطرہ محسوس ہو تو وہ یہ آواز نکالتا ہے اور دور موجود گولڈن مرموت بھی الرٹ ہو جاتے ہیں۔یہ جانور ایک سبزی خور جانور ہے جو گھاس اور دیگر نوع کے سبزے پر زندہ رہتا ہے۔دیوسائی کے علاقے میں گولڈن مرموت کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس